Mini Pita Bites with Chicken Filling Recipe

:پیٹابریڈ

 :اجزاء

:پیٹابریڈ بنانے کے اجزاء

میدہ 4 کپ

خمیر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1چائے کا چمچ

چینی 1کھانے کا چمچ

پانی حسب ضرورت

کھانے کاتیل (گریس کرنے کے لیے) حسبِ ضرورت

:کریمی چکن مکسچر بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 3 کھانے کے چمچ

چکن بونلیس (ٹکڑے) 1 کلو

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

سویا سوس 2 کھانے کے چمچ

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

سریراچا سوس 2 کھانے کے چمچ

Nestlé MilkPak Dairy Cream 1 کپ

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 پیٹا بریڈ بنانے کے لئے ایک باؤل میں میدہ، خمیر، نمک، چینی اورپانی ڈال کرسمود ڈو گوندھ لیں اورسائز میں دوگنا ہونے چھوڑ دیں۔

2 .

 پھر اس ڈو کو دو برابر حصوں میں تقسیم کریں اور انہیں چپٹے دائرے میں رول کریں۔

3 .

 اب آٹے کو گول کٹر سے چھوٹے دائروں میں کاٹ کر پیٹا بریڈ بنالیں۔

4 .

 پھر پہلے سے گرم کی ہوئی گرل کوکھانے کے تیل سے گریس کرکے پیٹا بریڈکو رکھ کے اس کی دونوں طرف سے دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں پیٹا بریڈ تیار ہے۔

5 .

 کریمی چکن مکسچربنانے کےلئے ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر اس کا رنگ بدلنے تک پکائیں پھر اس میں سویا سوس اورچلی سوس ڈال کرایک سے دو منٹ تک پکائیں۔

6 .

 اب اس میں کُٹی لال مرچیں، کالی مرچ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈراورنمک ڈال کر پوری طرح پکنے تک پکائیں تک پکائیں۔

7 .

 پھراس میں سریراچا سوس اور نیسلے ملک پیک ڈیری کریم ڈال کراچھی طرح مکس کریں۔کریمی چکن مکسچر تیار ہے۔

8 .

 اب اسے تیار پیٹا بائٹس کے اوپرڈال لیں۔ مینی چکن پیٹا بائٹس تیار ہیں۔

Beef Seekh Kabab Recipe:

Leave a Comment