Tawa chicken: چکن توا

: اجزاء

:چکن بنانے کے اجزاء

چکن پیسیز 3

دہی 1 کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ

نمک 1 چمچ/ حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ

لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ

میرینیٹ کیا ہوا چکن

پانی 1/2 کپ

:چکن توا پیس بنانے کے اجزاء

:کھانے کا تیل 1/4 کپ

پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ

ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1 کپ

پکا ہوا چکن

دہی 1 کپ

ہری مرچیں 2

شان نہاری مصالحہ 4 کھانے کے چمچ

گرم کوئلہ 1عدد

کھانے کاتیل (دھوئیں دینے کے لیے) 1چائے کا چمچ

پیاز گارنش کے لئےلیموں کے سلائس گارنش کے لئے

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 چکن بنانے کے لئے ایک باؤل میں چکن پیسیز، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر اورلیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

2 .

 اب ایک پین میں میرینیٹ کیا ہو اچکن اور پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر پندرہ منٹ یا ستر فیصد پکنے تک پکائیں۔

3 .

 سٹیم چکن تیار ہے۔

4 .

 چکن توا پیس بنانے کے لئے پہلے سے گرم توے پر کھانے کا تیل اور پیا ز ڈال کر کچھ دیر پکا لیں۔

5 .

 اب اس میں ٹماٹرڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں چکن، دہی اور شان نہاری مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

6 .

 سبز مرچوں سے گارنش کرکے چولہا بند کر دیں۔

7 .

 اب توے پر ایلومینیم کپ رکھ کر اس میں گرم کوئلہ رکھیں اور کھانے کا تیل ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر ایک منٹ دھواں دیں۔پیاز اور لیموں کے سلائسز سے گارنش کریں۔

8 .

 توا چکن پیس تیار ہے۔

Kabab Karahi Recipe :

Leave a Comment