Kabab Karahi Recipe :کباب کڑاہی

:اجزاء

:چکن سیخ کباب بنانے کے اجزاء

چکن کا قیمہ 1 کلو

پیاز (کیوبز) 1 کپ

ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1 کپ

لہسن کے جوئے2

ادرک کی پھلیاں 2-3

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

کھانے کاتیل (تلنے کے لیے) حسب ضرورت

گرم کوئلہ (1-2 )

کھانے کاتیل (دھوئیں کے لیے) 1 چائے کا چمچ

:کباب کڑاہی بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 1/2 کپ

لہسن (کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ

ادرک (کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ

زیرہ 1 چمچ

ہری مرچ (کٹی ہوئی) 1/2 کپ

ٹماٹر (کٹے ہوئے) 2 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

تیارسیخ کباب

دہی 1 کپ

ہرا دھنیا (کٹا ہوا) حسب ضرورت

ہری مرچیں (کٹی ہوئی) حسب ضرورت

ادرک (جولین) حسب ضرورت

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 چکن سیخ کباب بنانے کے لئے ایک چوپر میں پیاز، ہرا دھنیا، ادرک، لہسن، کُٹی لال مرچیں، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔

2 .

 پھراب اپنے ہاتھوں کو کھانے کے تیل سے چکن اکر کے چکن کے قیمہ کو لکڑی کے سیخوں پرلگا لیں۔

3 .

 اب انہیں شیلو فرائی کرکریں اپ پین میں رگرم کوئلہ رکھیں اور ان پر تیل ڈالیں۔

4 .

 پھر اسے ڈھکن سے ڈھک کرایک سے دو منٹ کے لیے ڈھانپیں چکن سیخ کباب تیار ہیں۔ انہیں تین ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

5 .

 کباب کڑاہی بنانے کے لئے ایک کڑائی میں کھانے کاتیل گرم کرکے اس میں لہسن، ادرک اورزیرہ ڈال کر ایک منٹ کے لیے بھونیں۔

6 .

 پھرا س میں ٹماٹر، ہری مرچ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈراورنمک ڈال کر ٹماٹر کے نرم ہونے تک پکائیں۔

7 .

 اب اس میں تیار چکن سیخ کباب ڈال کردو سے تین منٹ تک پکائیں پھر دہی ڈال کر تیل الگ ہونے تک پکائیں۔

8 .

 کباب کڑاہی تیار ہے۔ ہرا دھنیا، ہری مرچ،اورادرک سے گارنش کریں۔

Kofta Curry Recipe:

Leave a Comment