Kofta Curry Recipe: کوفتہ کری


:اجزاء

:کوفتے بنانے کے اجزاء

گائے کا گوشت 500 گرام

لہسن کے جوے 3-4

ادرک کی پھلیاں 3-4

پیاز (کیوب میں کٹی) 1 کپ

ہری مرچیں 3-4

ہرا دھنیا 1/2 کپ

بیسن 1/2 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے چمچ

ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ

گرم مصا لہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

:کوفتہ کری بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 1/2 کپ

پیاز کا پیسٹ 1 کپ

NESTLÉ MILKPAK Yogurt 1

نمک 1چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ

گرم مصا لہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

پانی ڈیڑھ(1 1/2 )کپ

ہری مرچ (گارنشنگ کے لیے)ہرا دھنیا (گارنشنگ کے لیے)

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 کوفتہ بنانے کے لئے ایک چوپر میں پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ اورہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔

2 .

 اب اس میں قیمہ، بیسن، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر اور گرم مصا لہ پاؤڈرڈال کر قیمہ نرم ہو جانے تک چوپ کریں۔ اب اس کو کوفتے کی شکل دیں اور اسے دو سے تین منٹ تک ڈیپ فرائی کریں۔

3 .

 کوفتہ کری بنانے کے لئے پہلے سے گرم پین میں تیل،اورپیاز کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں، اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کراسے دو سے تین منٹ تک پکائیں پھر ٹماٹرکی پیوری ڈال کرتین سے چار منٹ تک پکائیں۔

4 .

 اب اس میں نیسلے ملک پیک دہی، پانی ڈال کر مزید دو سے تین منٹ تک پکائیں۔

5 .

 اب تیار کیے ہوے کوفتے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اورڈھکن سے ڈھک کرادس سے پندرہ منٹ تک پکائیں پھر گرم مصالہ پاؤڈر ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

6 .

 پھرہری مرچ،اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔ کوفتہ کری تیار ہے۔

Beef Chatkhara Boti Recipe: 

Leave a Comment