Beef Chatkhara Boti Recipe: چٹخارہ بوٹی

: اجزاء

:چٹخارہ بوٹی بنانے کے اجزاء

بیف بونلیس (کیوبز) 1 کلو

پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

سویا سوس 2 کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

سرکہ 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

اورنج فوڈ کلر ایک چٹکی۔

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

پانی 1 1/2 ڈیڑھ کپ

کارن فلور 1کھانے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

دھنیاپاؤڈر 1 کھانے کاچمچ

لیموں کا رس 1 کھانے کاچمچ

کھانے کاتیل (شیلو فرائی کے لیے) حسب ضرورت

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 بیف چٹخارہ بوٹی بنانے کے لئے ایک باؤل میں بیف بوٹی، پیاز، چلی سوس، سویا سوس، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، سرکہ، دھنیا پاؤڈر، اورنج فوڈ کلراور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

2 .

 اب ایک پین میں اس میرینیٹ کئے ہوئے بیف کو ڈال کر پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں گوشت پوری طرح پکنے تک پکائیں۔

3 .

 پھر اسے ایک باؤل میں ڈال کر اس میں کارن فلور،کُٹی لال مرچیں، دھنیااورلیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

4 .

 اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں میرینیٹ کی ہوئی بوٹی ڈال کر دو سے تین منٹ تک شیلو فرائی کریں۔

5 .

 چٹخارہ بوٹی تیار ہے۔

White Keema Karahi:

Leave a Comment