Zingeratha Recipe: زنگراٹھا

 اجزاء

:ڈو بنانے کے اجزاء

میدہ 3 کپ

گھی (پگھلا ہوا) 1/4 کپ

نمک 1 چائے کاچمچ

پانی حسب ضرورت

کرسپی چکن بنانے کے اجزاء:

چکن بونلیس (سٹرپس) 500 گرام

Nestlé MilkPak Yogurt 1 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

چلی سوس 1 کھانے کا چمچ

سویا سوس 1کھانے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں 1 چائے کا چمچ

سرسوں کا پیسٹ 1 چمچ

لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

میدہ (کوٹنگ بنانے کے لیے) حسب ضرورت

ٹھنڈا پانی ضرورت کے مطابق

کھانے کاتیل (تلنے کے لیے) حسب ضرورت

:سوس بنانے کے اجزاء

ہرا دھنیا 1 کپ

پودینہ کے پتے 1/4 کپ

ہری مرچ 1-2

نمک 1/2 چائے کا چمچ

پانی 2-3 چمچ

Nestlé MilkPak Yogurt 1

کپ تیار ہری چٹنی 1کھانے کا چمچ

سرسوں کا پیسٹ 1 چائے کاچمچ

:اسیمبلنگ کے اجزاء

تیارپراٹھاتیارسوسسلاد پتہ حسب ضرورت

پیاز (کٹی ہوئی) حسب ضرورت

تیار کرسپی چکن

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 ڈو بنانے کے لئے ایک باؤل میں میدہ، گھی، نمک اورپانی ڈال نرم ڈو گوندھ لیں اور اے کپڑے سے ڈھانپ کر دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں۔

2 .

 اب اس ڈو کو چار برابر حصوں میں تقسیم کریں اور ہر حصے کو رولنگ پن کے ساتھ فلیٹ شیٹ میں چپٹا کریں۔

3 .

 پھران پر گھی برش کریں اور پھر شیٹ پر کٹ لگائیں اورکٹ کر کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک گھمائیں اوردوبارہ گیند کی شکل بناکر رولنگ پن سے دوبارہ چپٹا کرکے پراٹھا بنا لیں۔

4 .

 اب اس پراٹھے کو گرم کی ہوئی گرل پردو سے تین منٹ تک پکائیں اور پکاتے وقت اس پر گھی برش کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

5 .

 کرسپی چکن بنانے کے لئیایک باؤل میں چکن، نیسلیملک پیک دہی، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، چلی سوس، سویا سوس، کُٹی لال مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

6 .

 اب اس میرینیٹ کئیچکن کومیدے میں کوٹ کر کے ٹھنڈے پانی میں دو سیکنڈ کے لیے ڈبو کر پھر آٹے میں ڈال دیں اورڈیپ فرائی کرکے کرسپی ہونے تک فرائی کر لیں۔

7 .

 سوس بنانے کے لئے ایک جار میں ہرا دھنیا، پودینے کے پتے، ہری مرچ، نمک، پانی ڈال کر ہینڈ بلینڈر سے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

8 .

 اب ایک باؤل میں نیسلے ملک پیک دہی، مسٹرڈ پیسٹ اورتیار ہری سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

9 .

 اسیمبلنگ کے لئیپراٹھے پر سوس ڈالیں پھراس پر سلاد پتہ، پیازاورکرسپی چکن ڈال کر دوبارہ سوس ڈال کر رول بنا لیں۔

10 .

 زنگراٹھا تیار ہے۔

Keema Pulao Recipe: 

Leave a Comment