Keema Pulao Recipe: قیمہ پلاؤ


: اجزاء

:قیمہ پلاؤ بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 1/4 کپ

زیرہ 1 کھانے کاچمچ

صابت کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ

بادیان کا پھول 2سبز الائچی 4-5

دار چینی سٹیکس 2-3

کالی الائچی 2-3

گائے کا گوشت 1 کلو

پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 کھانے کا چمچ

واٹر یوگرٹ 1 کپ

آلو کیوبز 2-3

پانی 1 ½ کپ

+ 7 کپ چاول(بھیگے ہوئے) 4 کپ

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 قیمہ پلاؤ بنانے اب ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں زیرہ،صابت کالی مرچ،،بادیان کا پھول ہری الائچی، دار چینی سٹیکس اورکالی الائچی ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

2 .

 پھر اس میں گائے کے گوشت کا قیمہ ڈال کر اس کا رنگ بدلنے تک پکائیں اب اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اوردھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈراور نمک ڈال کر دوبارہ مکس کریں۔

3 .

 پھر اس میں ڈیڈھکپ پانی ڈال کر ڈھک کرقیمہ پوری طرح پکنے تک پکائیں پھر اس میں دہی ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔

4 .

 اب اس میں آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کرآلو پوری طرح پکنے تک پکائیں۔

5 .

 پھر اس میں ساتھ کپ پانی ڈال کر ابال لیں اور چاول ڈال کر اسی فیصد پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

6 .

 . اب اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک دم دیں۔

7 .

 قیمہ پلاؤ تیار ہے۔

Chili Chicken Gravy Recipe:

Leave a Comment