Punjabi Chicken Recipe: پنجابی چکن

 :اجزاء

:چکن میرینیشن بنانے کے اجزاء

چکن 1 کلو

Nestlé MilkPak Yogurt

1 کپ ہلدی پاؤڈر

1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

:پیازکا پیسٹ بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 2 کھانے کے چمچ

زیرہ 1 کھانے کا چمچ

کالی الائچی 2-3

دار چینی سٹیکس 1

لونگ 4-5

سبز الائچی 3-4

پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ

لہسن کے جوے 2-3

ادرک کی پھلیاں 3-4

تیز پتہ 1

:پنجابی چکن بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 1 /4

کپ تیارپیاز کا پیسٹ

ٹماٹرکی پیوری 1 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

چکن میرینیٹ کیا ہواپانی 1 کپ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

لیموں کے ٹکڑی ضرورت کے مطابق

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 چکن میرینیٹ کر نے کے لئے ایک باؤل میں چکن، نیسلے ملک پیک دہی، ہلدی پاؤڈراورنمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

2 .

 پیاز پیسٹ بنانے کے لئے ایک پین میں کھانے کاتیل گرم کرکے اس میں زیرہ، کالی الائچی، دار چینیسٹیکس، لونگ، ہری الائچی، پیاز، لہسن، ادرکاور تیز پتہ ڈال کر پیاز کے نرم ہونے تک بھونیں۔

3 .

 اب اس مکسچرکو بلینڈ کر لیں اور سموتھ پیسٹ بنا لیں۔

4 .

 پنجابی چکن بنانے کے لئے ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر تین سے چارمنٹ تک پکائیں پھر اس میں ٹماٹرکی پیوری، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈراور نمک ڈال کرکھانے کا تیل الگ ہونے تک پکائیں۔

5 .

 اب اس میں میرینیٹ کیا چکن ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں پھر اس میں پانی ڈال کر ڈھک دیں اور چکنپوری طرح پکنے تک پکائیں اور آخر میں اس پر گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

6 .

 پنجابی چکن تیار ہے۔اسے ہرے دھنیے اور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کریں۔

Creamy Kofta Curry Recipe:

Leave a Comment