Bread Pizza Sandwich Recipe پیزا سینڈوچ

Bread Pizza Sandwichبریڈ پزا

 اجزاء

:چکن ٹاپنگ بنانے کے اجزاء

کھانے کاتیل 3 کھانے کے چمچ

بونلیس چکن 500 گرام

سویا سوس 2 کھانے کے چمچ

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

اوریگانو 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کاچمچ

:کریمیوجیٹیبل مکسچر بنانے کے اجزاء

پیاز (کٹی ہوئی) 1 کپ

شملہ مرچ (کٹی ہوئی) 1 کپ

گوبھی (جولین) 1 کپ

سویٹ کارن 1 کپ

Nestlé MilkPak Dairy Cream 1/2

کالی مرچ پاؤڈ1 چائے کا چمچ

نمک 1چائے کا چمچ

:اسیمبلنگ کے اجزاء

بریڈ سلائس حسب ضرورت

پیزا سوس حسب ضرورت

تیارچکن حسب ضرورت

موزاریلا + چیڈر پنیر (کٹا ہوا) حسب ضرورت

موزاریلا + چیڈر پنیر (کٹا ہوا) حسب ضرورت

شملہ مرچ (کٹی ہوئی) حسب ضرورت

کالے زیتون (کٹے ہوئے) حسب ضرورت

اوریگانو حسب ضرورت کُٹی لال مرچیں حسب ضرورت

DIRECTIONS :ہدایات 

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 چکن ٹاپنگ بنانے کے لئے ایک پین میں کھاے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر اس کا رنگ بدلنے تک پکائیں۔پھر اس میں سویا سوس، چلی سوس، گارلک پاؤڈر،کُٹی لال مرچیں، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانواورنمکڈال کر پوری طرح سے پکنے تک پکائیں۔

2 .

 کریمی ویجٹیبل بنانے کے لئے ایک باؤل میں پیاز، شملہ مرچ، بند گوبھی، سویٹ کارن، نیسلے ملک پیک ڈیری کریم، کالی مرچ پاؤڈراورنمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

3 .

 اسیمبلنگ کے لئے بریڈ سلائس پرپیزا سوس پھیلا کر اس پر چکن اورچیز کی ایک تہہ ڈالیں اورایک اور بریڈ سلائس رکھیں۔

4 .

 پھر اس پرکریمی ویجٹیبل کی تہہ ڈال کربریڈ سلائس رکھیں اور پیزا سوس،چیز، شملہ مرچ، کالے زیتون اوریگانواور کُٹی لال مرچیں ڈالیں۔

5 .

 پھراسے پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری پر ساتھ سے منٹ تک بیک کریں۔

6

 پیزا سینڈوچ تیار ہے۔

Achari Bharwan Tinday Recipe 

Leave a Comment