Chili Chicken Gravy Recipe: مرچ چکن گریوی

 :اجزاء

:چکن میرینیشن بنانے کے اجزاء

بونلیس چکن 500 گرام

کارن فلور 2 کھانے کے چمچ

سویا سوس 2 کھانے کے چمچ

انڈا 1

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

میدہ 1 کھانے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

:مرچ چکن گریوی بنانے کے اجزاء

کھانے کا تیل 3 کھانے کے چمچ

لہسن (کٹا ہوا) 1 کھانے کاچمچ

ادرک (کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ

ہری مرچ(کٹی ہوئی) 4-5

پیاز کٹی ہوئی 1 کپ

شملہ مرچ کٹی ہوئی 1 کپ

چکن سٹاک 1½ کپ

چلی سوس 2 کھانے کے چمچ

ٹماٹو کیچپ 2 کھانے کے چمچ

ڈارک سویا سوس 1چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

سلری(کارن فلار 2 کھانے کے چمچ

+ پانی ¼ کپ)

ہری پیاز کٹی ہوئی (ضرورت کے مطابق)

:وجیٹیبل فرائیڈ رائس کے اجزاء

کھانے کاتیل 2 کھانے کے چمچ

لہسن کٹا ہوا 1 کھانے کا چمچ

گاجر(کٹی ہوئی) 1 کپ

شملہ مرچ کٹی ہوئی 1 کپ

ابلے ہوئے چاول 2 کپ

ہری پیاز کٹی ہوئی (ضرورت کے مطابق)

نمک 1چائے کا چمچکالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 چکن میرینیشن کے لئے ایک باؤل میں چکن، کارن فلور، کالی مرچ، نمک، سویا سوس، چلی سوس، انڈا، اورمیدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پندرہ منٹ کے لئیمیرینیٹ کریں۔

2 .

 پھراس چکن کو اسی فیصدپکنے تک ڈیپ فرائی کریں۔

3 .

 چلی چکن گریوی بنانے کے لئیایک پین میں کھانے کا تیل، لہسن اور ادرک ڈال کر ایک منٹ کے لیے ساتے کریں پھر اس میں ہری مرچ ڈال کرکے اس کو ایک منٹ تک فرائی کریں اور فرائی چکن ڈال دیں۔

4 .

 اب اسے اچھی طرح مکس کرکے شملہ مرچ اور پیاز اچھی طرح مکس کریں۔

5 .

 پھر اس میں چکن سٹاک، چلی سوس، ڈارک سویا سوس اورٹماٹو کیچپ ڈال کردو سے تین منٹ تک پکائیں پھر کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

6 .

 اب اس میں سلری ڈال کرچار سے پانچ منٹ تک یا گاڑھا ہونے تک پکائیں اور اسے ہری پیاز سے گارنش کریں۔

7 .

 ویجیٹیبل فرائیڈ رائس بنانے کے لئے ایک پین میں کھانے کاتیل ڈال کرایک منٹ کے لیے بھونیں،پھرگاجر، اور شملہ مرچ ڈال کر مزید ایک منٹ کے لیے پکائیں۔

8 .

 اب اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر نمک اور کالی مرچ ڈال کردوبارہ اچھی طرح مکس کر لیں۔

9 .

 پھرہری پیاز ڈال کرچاولوں کو اچھی طرح ٹاس کریں۔ ویجیٹیبل فرائیڈ رائس تیار ہیں۔

Cheesy Chicken Lifafa Recipe: 

Leave a Comment