Dhuwan Dahi Gosht Recipe: دھواں گوشت

 اجزاء

:دھواں گوشت بنانے کے اجزاء

مٹن 1 کلو

پیاز کا پیسٹ 1 کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

نمک 1چائے کا چمچ

پانی 4 کپ

گھی 3کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

ٹماٹر 2-3پیازکے چھلے حسب ضرورت

پودینہ کے پتے حسب ضرورت

ادرک (جولین) حسب ضرورت

ہری مرچ حسبِ ضرورت

گرم کیا ہوا کوئلہ

NESTLEÉ MILKPAK دہی 1 پیکٹ

زیرہ 1 چائے کا چمچ

پیاز کی چھلے حسب ضرورت

پودینہ کے پتے حسب ضرورت

ہری مرچ حسبِ ضرورت

گرم کوئلے کے ٹکڑے (1-2)

کھانے کا تیل (دھوئیں کے لیے) 1 چائے کا چمچ

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 دھواں گوشت بنانے کے لئے ایک گہرے پین میں مٹن، پیاز کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پانی ڈال کر اسے ابال لیں پھر اسے ڈھکن سے ڈھانپ کرتب تک پکائیں جب تک کہ گوشت پوری طرح گل نہ بن جائے۔

2 .

 اب اس میں ٹماٹر ڈال کر ڈھانپ دیں اور ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں پھر ڈھکن اتار کر جلد کو ہٹا دیں اور اس میں گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اس میں نسلے ملک پیک دہی ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں پھراس میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈراور زیرہ پاؤڈر ڈال کر گھی کے الگ ہوجانے تک پکائیں۔

3 .

 اب ایک باؤل میں نسلے ملک پیک دہی، نمک،اورزیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

4 .

 پھر سرونگ ڈش میں پکا ہوا مٹن ڈال کر دہی کا مکسچر ڈالیں اور اوپرسے پیاز کے چھلے، پودینے کے پتے،اورہری مرچیں ڈالیں۔

5 .

 اب ایک ایلومینیم کپ میں گرم کوئلے کے ٹکڑوں کو رکھیں اوران پر تیل ڈال کر ڈش کو ڈھکن سے ڈھانپ کے ایک سے دو منٹ تک کوئلے کا دھواں دیں۔

6 .

 دھواں گوشت تیار ہے

Butter Chicken Seekh Kabab Recipe:

Leave a Comment