Dhaga Kabab Recipe: دھاگا کباب

: اجزاء

:دھاگا کباب بنانے کے اجزاء

گائے کا گوشت 1 کلو

براؤن پیاز (پسی ہوئی) 1 کپ

ہری مرچیں 4

ادرک لہسن (کٹا ہوا) 3 کھانے کے چمچ

پپیتے کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

سوکھا دھنیا پسا ہوا (1 1/2)ڈیڑھ کھانے کا چمچ

نمک 1کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

خشخاش 1چائے کا چمچ

کھانے کا تیل (برش کے لیے)

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 دھاگا کباب بنانے کے لیے ایک چوپر میں قیمہ، براؤن پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، پپیتا پیسٹ، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پسا ہوا، زیرہ پسا ہوا، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈراور خشخاش ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔

2 .

 اب ایک مٹھی بھر آمیزہ لیں اور اسے سیخ کباب کی شکل میں سیخوں پر لگا لیں۔ ان کبابوں کے اوپرد ھاگے کو لپیٹ دیں۔

3 .

 پھر انہیں گرم کوئلے کے ٹکڑوں پر اس وقت تک گرل کریں جب تک کہ یہ اچھی طرح پک نہ جائیں۔ گرل کرتے وقت تیل برش کریں۔

Punjabi Chicken Recipe: 

Leave a Comment