Daal Mash Dhaba Style Recipe: دال ماش 

 :اجزاء

:دال ماش بنانے کے اجزاء

دال ماش (کالی دال بھگوئی ہوئی جلدوالی)

پانی حسب ضرورت

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

کھانے کا تیل 1/2 کپ

ادرک (جولین) 1/4 کپ

لہسن (کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ

ہری مرچیں 3-4ثابت سرخ مرچیں

7-8ٹماٹر پیوری 1 کپ

کٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

دہی 1 کپ خشک میتھی 1کھانے کا چمچ

لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ

ہری مرچیں (گارنش کے لیے) حسب ضرورت

ہرا دھنیا (گارنش کے لیے) حسب ضرورت

ادرک (جولین) حسب ضرورت

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 ایک برتن میں پانی گرم کرکے اس میں ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر ابال لیں اور اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈال کر اسی فیصد پکنے تک پکائیں۔

2 .

 ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر تیس سیکنڈ تک بھون لیں۔ پھر اس میں ہری مرچ، سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔

3 .

 اب اس میں ٹماٹر پیوری ڈال کردو سے تین منٹ تک پکائیں۔پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈرڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

4 .

 پھر اس میں دہی ڈال کرایک سے دو منٹ تک پکائیں۔اب اس میں ابلی ہوئی دال ماش، خشک میتھی اورلیموں کا رس ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک دال نرم نہ ہو جائے اور تیل الگ نہ ہو جائے۔

5 .

 اب اس میں دھنیا، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھابہ سٹائل دال ماش فرائی تیار ہے۔

Crispy Chicken Cheese Balls Recipe

Leave a Comment