Dal Palak Recipe: تڑکا دال

: اجزاء

پانی (بھگونے کے لئے) حسبِ ضرورت

چنے کی دال 2کپ

نمک آدھا چائے کا چمچ

پانی(ابالنے کے لئے) حسبِ ضرروت

بھگوئی ہوئی دال 2کپ

کھانے کا تیل 3کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

ذیرہ 1کھانے کا چمچ

پیاز (باریک کٹا ہوا) 1کپ

ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1کپ

نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

ابلی ہوئی چنے کی دال

پانی(پکانے کے لئے) حسبِ ضرورت

پالک (کٹی ہوئی) 1کپ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1چوتھائی چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ

سبز مرچیں (گول کٹی ہوئی) 3-4 عدد

کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ

ذیرہ 1چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1چوتھائی چائے کا چمچ

ثابت لال مرچیں 5-6عدد

تیز پتا 1عدد

لہسن 5-6

DIRECTIONS

myfoodify.comاگر آپ مزیدار اور آسان ریسپیز ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

آپ کو مختلف اور آسان ریسپیز فراہم کرتا ہے جو کہ باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ آزمودہ ریسپیز جو کہ ہر کھانے والے کی پسند بنے۔

1 .

 دال پالک بنانے کے لئے ایک باؤل میں پانی اور دال ڈال کر بھگو کر رکھ دیں۔

2 .

 اب ایک برتن میں پانی، بھگوئی ہوئی دال اور نمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ یا ہلکی آنچ پراسی فیصد پکنے تک پکائیں۔

3 .

 پھر ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل اور ذیرہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ پھر باریک کٹا ہوا پیاز ڈال کر بھون لیں۔

4 .

 اب اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر آئل چھوڑنے تک پکائیں۔

5 .

 پھر اس میں ابلی ہوئی دال، دھنیا پاؤڈر اور دو کپ پانی ڈال کر دال اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔اب اس میں سبز مرچیں، کٹی ہوئی پالک، گرم مصالحہ اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر اٹھارہ سے بیس مٹ یا دال پالک اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔

6 .

 تڑ کے کے لئے ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔ اب اس میں ذیرہ، ثابت لال مرچیں، لال مرچ پاؤڈر اور کڑی پتا ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔

7 .

 تڑکا دال پر ڈال دیں۔ مزیدار دال پالک تیار ہے۔

Tawa chicken:

Leave a Comment